حقیقی دوست صرف وہ نہیں جو تمہارے غم بانٹے بلکہ وہ ہے جو تمہاری خوشیوں کو بھی دوبالا کرے
اپنے اور پراءے کا صحیح انداز لگانا خوشیوں میں ممکن ہوتا ہےغم میں نہیں کیونکہ
غم میں غمگین شکل بنا لینا تو بڑا آسان ہے
لیکن کسی کی خوشیوں میں خوش ہونا بہت مشکل کام ہے کیونکہ خوش ہونے کی ایکٹنگ نہیں کی جا سکتی خوشی کے تاثرات پیدا نہیں کیے جا سکتے بناوٹی ہنسی فوراًپکڑی جاتی ہے
اس لیے یہ پتا لگانے کے لیے کہ کوءی تمہیں کتنا چاہتا ہے دیکھو کہ وہ تمہاری خوشیوں میں کتنا خوش ہوا ہے