محبت طویل قربت کا ردعمل نہیں ہے یہ تو الہام کی طرح ہماری روح پر اتاری جاتی ہے یہ توایک احساس ہے جو محسوسات سے ماورا ہے یہ احساس روحانی ہم آہنگی سے جنم لیتا ہے ہم جذبہ محبت کی تخلیق پہ قادر نہیں ہیں اسے ایک مدت تو کیا صدیوں میں بھی تخلیق نہیں کیا جاسکتا۔۔۔اب میں نے جان لیا ہے کہ کوءی شے اسمان سے بھی رفیع الشان ہے وہ سمندر سے زیادہ عمیق اور وقت ،موت اور زندگی سے زیادہ عجیب ہے جو کچھ میں نے اب جانا، پیشتر ازیں نہ جاناتھا۔

0 commenti:
Posta un commento